جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شرعی عدالت نے سود کیخلاف فیصلہ دیا ہے، یہ صرف مذہبی لوگوں کا مسئلہ نہیں ہے، اس کے خلاف اب قومی اور اجتماعی طور پر محنت کرنا ہوگی۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شرعی عدالت نے سود کیخلاف فیصلہ دیا ہے، جس پر عمل درآمد کیلئے وزیر اعظم سے بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب قومی اور اجتماعی طور پر محنت کرنا ہوگی، سود کا مسئلہ صرف مذہبی لوگوں کا نہیں سب کا ہے۔
ہم ایسی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں اس سے نکلنا آسان کام نہیں۔
پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ قراردادیں اور سیمینار میں کی جانے والی گفتگو حکومت کی رہنمائی کرئے گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہماری معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، اسحاق ڈار جیسے ہی واپس آئے ڈالر گھبرا کر نیچے آگیا۔