ملکی تبادلہ مارکیٹ میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کے عروج کا سفر جاری رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر اس میں کمی آئی۔
انٹربینک میں ڈالر صفر اعشاریہ 12 فیصد سستا ہوا ہے۔ جہاں کاروبار کے اختتام تک اس کی قدر 26 پیسے کم ہو کر 223 روپے 69 پیسے ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 223 روپے 95 پیسے تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 231 روپے 50 پیسے برقرار ہے۔