• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

کولاج بشکریہ انسٹاگرام
کولاج بشکریہ انسٹاگرام 

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

معروف ٹک ٹاکرز، وی لاگرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر والدین بن گئے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس خوبصورت جوڑی کی جانب سے یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔

دونوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اگر دیکھا جائے تو یہ جوڑی اپنے پہلے بچے کی مبارکبادیں موصول  کر کے انہیں اسٹوریز پر شیئر کر کے مداحوں کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب تاحال اِنہوں نے اپنے پہلے بچے کی جنس سے متعلق کوئی پوسٹ یا اسٹوری شیئر نہیں کی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے کچھ روز قبل ہی اپنے  بچے کی شاپنگ کرتے ہوئے بلاگ یوٹیوب پر شیئر کیا تھا۔

اس جوڑی نے بلاگ میں بھی اپنی پہلی اولاد کی جنس سے متعلق کوئی بات نہیں کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید