• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان کی پارلیمان آٹھویں بار بھی ملک کا صدر منتخب کرنے میں ناکام

لبنان کی پارلیمنٹ میں اجلاس جاری ہے، فائل فوٹو
لبنان کی پارلیمنٹ میں اجلاس جاری ہے، فائل فوٹو

لبنان کی پارلیمان آٹھویں بار بھی ملک کا صدر منتخب کرنے میں ناکام رہی، صدر بننے کے لیے ابتدائی مرحلے میں دو تہائی اکثریت ہونا ضروری ہے۔

128 رکنی پارلیمان میں ووٹ دینے کے لیے 111 اراکین سیشن میں موجود تھے، آزاد امیدوار مشکل موعود کو 37 ووٹ ملے جبکہ 52 ووٹ خالی رہے۔

زیادہ تر ارکان نے اپنے ووٹ احتجاجاً خالی چھوڑ دیے جس سے کسی بھی صدارتی امیدوار پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

پارلیمانی اسپیکر نبی بیری نے آئندہ صدارتی اجلاس اگلی جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔

لبنان کے سابق صدر مشعل عون کی مدت اکتوبر کے اختتام پر ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے کسی سربراہ مملکت کا چناؤ نہیں ہوسکا۔

حکومت سازی کے خلاء سے اس بات کا خدشہ ہے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے کے لیے درکار اصلاحات کا نفاذ نہیں ہوسکے گا۔

خیال رہے کہ لبنان کے معاشی دیوالیہ کو عالمی بینک نے جدید تاریخ میں بدترین قرار دیا ہے، ملک کی زیادہ تر آبادی غربت میں رہ رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید