لاہور(خالدمحمودخالد)بھارت میں صحافیوں پر زمین تنگ ہونے لگی،مودی سرکار پر ڈٹ کر تنقید کرنے والے صحافی رویش کمار نے این ڈی ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں سب مودی میڈیا ہیں۔
صحافت کچلی جارہی ہے، مودی میڈیا اور حکومت صحافت پر اپنا بیانیہ تھوپنا چاہتی ہے۔
مودی کے ارپ پتی دوست گوتم اڈانی نے اگست میں چینل کے 29 فیصد سے زائد شیئرز خرید لئے تھے جب کہ 22 نومبر کو مزید 26 فیصد شیئرز بھی خرید لئے جس کے بعد انہوں نے چینل میں اپنی مرضی کے ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
گوتم اڈانی سے سخت اختلافات کے باعث معروف بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی سے تعلق رکھنے والے سینئر ترین افراد نے اپنے عہدوں سے استعفے دے دیئے ہیں۔صحافت کے بڑے نام اور معروف اینکر رویش کمار نے 26 سال این ڈی ٹی وی گزارنے کے بعد استعفی دیا۔
اس سے قبل بدھ کو معروف اینکر پرونی روئے اور رادھیکا روئے نے چینل گروپ کے ڈائریکٹر شپ سے استعفے دے دیئے تھے۔ واضح رہے کہ این ڈی ٹی وی بھارت میں انتہائی غیرجانبدار نیوز چینل کے طور پر مقبول تھا لیکن اڈانی کے چارج لیتے ہی یہ چینل متنازع ہوگیا ہے۔