• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی کا وزیراعظم سے ملاقات میں قبائلی اضلاع کے مسائل اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے پیپرا رولز میں کی گئی ترامیم اور خیبرپختونخوا میں ضم ہونیوالی قبائلی اضلاع کے مسائل کے معاملات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے،مہمند ڈیم سے چارسدہ، پشاور، نوشہرہ کے اضلاع میں سیلاب کے خطرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر عطاء الرحمٰن کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کو بتایا گیا کہ پیپرا رولز میں ترامیم کی گئی ہیں تاکہ شفافیت اور کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنایا جائے۔ پیپرا کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تمام غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کرنے کیکوشش کی جارہی ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ کوئی بھی کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کے لئے کم سے کم بولی کے معیار کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب زیادہ فائدہ مند بولی کو ایوارڈ دینے کو معیار بنایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید