• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل :پاکستان کے سفارتی حکام پر فائرنگ کا واقعہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کے سفارتی حکام پر فائرنگ کی گئی ہے۔

گولی لگنے سے پاکستانی ناظم الامور کا گارڈ زخمی ہو گیا،اُس کے سینے میں 3 گولیاں لگیں،جسےاسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب ناظم الامور چہل قدمی کر رہے تھے۔

سفارتی ذرائع کاکہنا ہےکہ ناظم الامور اور دیگر حکام کو وقتی طور پر پاکستان واپس بلایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرات مند سیکیورٹی گارڈ کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے سفارتی عملے کی جان بچانے کے لیے گولی کھائی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حملے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

قومی خبریں سے مزید