• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں دھند کا راج ہے، تاہم دھند میں کمی کے باعث سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے M1 اسلام آباد سے پشاور تک دھند کی شدت میں کمی کے بعد ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ حدِ نگاہ بہتر ہونے پر لاہور سیالکوٹ موٹر وے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

دھند سے حادثات، 2 جاں بحق

ضلع حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں اور بھوبھڑا کے قریب دھند کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ٹریفک کی روانی متاثر

کبیر والا میں دھند کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

بھکر شہر اور گرد و نواح میں بھی دھند کے سبب ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

موٹر وے کہاں کہاں بند؟

موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث لاہور ملتان موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے درخانہ تک اور لاہور تا سیالکوٹ موٹر وے بند ہیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملتان میں دھند کے باعث موٹر وے ایم 5 شجاع آباد تا جلال پور انٹر چینج بند رہے گی۔

حدِ نگاہ 50 میٹر سے کم

ٹریفک پولیس کے مطابق شکر گڑھ میں نارووال روڈ پر منڈی خیل سے جسٹر تک دھند کے باعث حدِ نگاہ 50 میٹر سے کم رہ گئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ نور کوٹ، نیناں کوٹ روڈ اور ظفر وال روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید