• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: اتوار بازار میں آگ لگ گئی، 300 سے زائد اسٹالز کو نقصان پہنچا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد میں پشاور موڑ اتوار بازار میں اسٹالز پر آگ لگ گئی، جس پر کئی گھنٹے گزرنے کے بعد قابو پا لیا گیا، حادثے میں 3 سو سے زائد اسٹالز کو نقصان پہنچا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ اور دیگر ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا، ریسکیو راولپنڈی اور مسلح افواج کی ریسکیو ٹیموں نے بھی آپریشن میں حصہ لیا، آگ سے جانی نقصان نہیں ہوا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اتوار بازار میں آگ کپڑے اور قالینوں کے اسٹالز میں لگی تھی، آگ لگنے والے مقام کو آج رات کیلئے مکمل سیل کیا ہے، آگ سے بازار کا 20 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کے تعین کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔

پولیس نے اتوار بازار جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا۔



عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتوار بازار میں آج شام ویلڈنگ کا کام ہو رہا تھا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے آگ لگنے کے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

قومی خبریں سے مزید