• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی تبدیلی چیلنج، دنیا کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے ذمہ دار ترقی یافتہ ممالک ہیں، اس وقت موسمی تبدیلی پوری دنیا کےلیے بہت بڑا چیلنج ہے، تمام ممالک کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  ہم ایڈ، کمپنسیشن نہیں، انصاف کی بات کر رہے ہیں، ترقی یافتہ ممالک ابھی تک فقط زبانی جمع خرچ کر رہے ہیں، دنیا نے باتیں بہت کر لیں، اب کلائیمیٹ جسٹس کےلیے آگے آنے کی ضرورت ہے، 1 ارب 50 کروڑ ڈالرز گھروں کی تعمیر کےلیے ضروری ہیں۔

 وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حالیہ برسات اور سیلابی تباہی نے ہمیں بہت متاثر کیا ہے، حکومت ان تمام چیلنجز کا سامنا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب ہماری وجہ سے نہیں تھا، 1100 ملی میٹر بارش ہوئی، پورے پاکستان میں نقصان ہوا، 13  ہزار کلو میٹر روڈ تباہ ہوئے، لاکھوں گھر تباہ ہوئے، 50 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ 70 فیصد سندھ سیلاب میں تھا، یہ فقط حکومت سندھ کی وجہ سے نہیں، عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہیریٹج سائٹس کےلیے بھی رقم تجویز کی ہے، پورے سندھ میں کچے گھروں کی جگہ پکے گھر ہوں۔

قومی خبریں سے مزید