• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب کی وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے ملاقاتیں

لاہور(نمائندہ خصوصی،خصوصی نمائندہ)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نےوزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انکی رہائش گاہ پر جبکہ گورنر ہاؤس میں وفاقی ویزر وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال،بلخصوص پنجابمیں صوبائی اسمبلی تحلیل ہو نےکی صورت میں نئے سیٹ اپ اور پی ٹی آئی کے ممبران کے اسمبلی سے مستعفی ہونے پر آئندہ کے لائحہ عمل سمیت دیگرامور پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔گورنر پنجاب نے دوران ملاقات وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کہا کہ وزیر اعظم ،پارٹی اور پوری قوم کی نگاہیں آپ پر ہیں ، انشا اللہ آپ اور آپکی تجربہ کار ٹیم کی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوششیں قابل قدر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید