وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے ’امر بالمعروف‘ کرتے ہوئے کرپشن کا بتایا تو عمران نے انہیں ہٹا دیا تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف سے امر با المعروف کرنے کا کہہ رہے ہیں مگر یہ وہی جنرل عاصم منیر ہیں، جب بحثیت ڈی آئی ایس آئی انہوں نے امر با لمعروف پر چلتے ہوئے کرپشن کے بارے میں بتایا تو عمران خان نے انہیں ہٹا دیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ وزیراعظم اور وزیر قانون سے کہیں گے کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کسی منصب کے لائق نہیں، انہیں لاپتہ افراد کے کمیشن سے ہٹایا جائے۔