ٹیلی گرام ایپ کے بانی پاویل دوروف دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے نے دوروف کی دولت کا اندازہ 15 ارب 10 کروڑ ڈالر لگایا ہے۔
عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ دوروف دنیا کی 123ویں اور متحدہ عرب امارات کی امیر ترین شخصیت قرار پائے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ میں پیدا ہونے والے پاویل دوروف کو یو اے ای کی شہریت حاصل ہے۔
پاویل دوروف اپنے آبائی ملک روس، فرانس اور سینٹ کٹس اینڈ نیوس کی شہریت بھی رکھتے ہیں۔