نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت نے ایٹمی صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’’اگنی-5‘‘ کا تجربہ کیا، بیلسٹک مزائل 5 ہزار 400 کلومیٹر کے تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ،تجربے کا اصل مقصد چین کو پیغام دینا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوہری صلاحیت کے حامل "اگنی-5" کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے جو 5 ہزار 400 کلومیٹر کے تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ یہ پہلے سے طے شدہ مشق ہے اور تجربے سے پہلے پروٹوکول کے تحت وارننگ بھی جاری کی گئی تھی۔