• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کے انتقال پر ایمان مزاری کا جذباتی ٹوئٹ

فوٹو—سوشل میڈیا
فوٹو—سوشل میڈیا

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے والد ڈاکٹر تابش حاضر کے انتقال پر جذباتی ٹوئٹ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ایمان مزاری نے کہا کہ میرے والد ڈاکٹر تابش حاضر کینسر کے مرض سے دلیرانہ جنگ کے بعد ہمیں اکیلا چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ والد کے بغیر زندگی کا خیال ناقابل برداشت محسوس ہوتا ہے لیکن انہوں نے مجھے مضبوط ہونا سکھایا، اللّٰہ کا شکر ہے کہ وہ سکون سے چلے گئے۔

انہوں نے کہاکہ والد بہت سے لوگوں کی زندگیوں میں خوشی اور محبت کا باعث بنے۔

ایمان مزاری نے یہ بھی کہا کہ آپ کا دل میرے دل میں دھڑکتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رہنما، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کے شوہر ڈاکٹر تابش حاضر انتقال کر گئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق ڈاکٹر تابش حاضر کی نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے 75، بی بلاک، ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید