• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن ابھی تک جاری ہے: بابر اعوان

بابر اعوان—فائل فوٹو
بابر اعوان—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ایک ٹارگٹڈ آپریشن شروع ہوا جو ابھی تک جاری ہے۔

رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں تشویش ناک صورتِ حال پیدا کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتِ حال بگڑ چکی ہے، دفاع کے وزیر مضحکہ خیز بیانات دیتے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ امریکا کے افغانستان سے جانے کے بعد عمران خان نے افغانیوں کے دل جیتے، اس وقت مغربی بارڈرز پر نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت ایک طرف لگی ہے کہ کیسے عمران کو نکالیں اور دونوں اسمبلیاں نہ ٹوٹیں، حکمرانوں کو اب عوام کا خوف ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی میں حکومت توڑنے پر پٹاخے بجائے جاتے تھے۔

قومی خبریں سے مزید