کراچی کے علاقے قصبہ کالونی محمد پور چوکی کے قریب فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ محلے داروں کے درمیان ہونے والے پرانے جھگڑے کا نتیجہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے فائرنگ کر کے 2 محلے داروں کو زخمی کر دیا، جبکہ فائرنگ کی زد میں ایک راہ گیر بھی آ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا ملزم گھر کو تالا لگا کر اہلِ خانہ سمیت فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی میں بھی پڑوسیوں کے درمیان بچوں کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔