• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ سے خاتون کے سونے کے زیورات چوری، رپورٹ حکام کو ارسال

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی خاتون مسافر کے سونے کے زیورات چوری ہونے کے واقعہ سے متعلق ایئرپورٹ حکام نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) ہیڈ کوارٹر کو ارسال کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے شعبہ ویجیلنس نے نجی کمپنی کے 6 لوڈرز کو مشکوک قرار دے دیا، جناح ٹرمینل پر لوڈرز خاتون مسافر کے ساتھ ساتھ تھے۔

تحقیقات کے بعد حکام نےخاتون مسافر کو ایف آئی آر درج کرنے کا مشورہ دے دیا۔

چند روز قبل خاتون مسافر نے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے کوئٹہ کا سفر کیا تھا۔ کوئٹہ پہنچنے کے بعد خاتون نے کراچی ایئرپورٹ حکام کو زیورات چوری ہونے کی شکایت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید