• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، علامہ اقبال کی دعائیہ نظم پڑھے جانے پر اسکول پرنسپل معطل

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی دعائیہ نظم پڑھنے پر اسکول پرنسپل کو معطل کردیا گیا ہے، انتہا پسندوں نے اسکول پرنسپل کیخلاف مقدمہ بھی درج کروادیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے ایک سرکاری اسکول میں پیش آیا جہاں اسکول میں اسمبلی کے دروان طلبہ کی جانب سے شاعر مشرق علامہ اقبال کی دعائیہ نظم ʼلب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میریʼ پڑھی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ تعلیم نے اسکول پرنسپل کو ہی معطل کردیا جب کہ انتہا پسندوں نے پرنسپل کی شکایت پولیس سے بھی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہےکہ اس نظم کا تعلق ایک مذہب سے ہے اور یہ اسمبلی کی روزانہ کا حصہ بھی نہیں اور نہ ہی یہ منظور شدہ فہرست کا حصہ ہے اسی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید