• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسلمان شہریوں پر بلوائیوں کا دھاوا

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)بھارت میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسلمان شہریوں پربلوائیوں کا دھاوا،بجرنگ دَل کے ایک درجن سےزیادہ افراد ضلعی چیف کی قیادت میں آئے ،پولیس نے صورتحال پر قابو پا لیا، تفصیلات کے مطابق انڈیا کے شہر گروگرام میں کھلی جگہ پر نماز پڑھنے والے 100 کے لگ بھگ مسلمان شہریوں کو دائیں بازو کی مذہبی ہندو جماعت بجرنگ دَل کے بلوائیوں نے دھاوا بول کر منتشر کر دیا، پولیس کے مطابق بجرنگ دَل کے 15 کے قریب افراد ضلعی چیف امیت ہندو کی قیادت میں آئے اور انہوں نے سیکٹر 69 میں ہریانہ شاہاری وکاس پرادھکارن نامی جگہ پر دھاوا بولا،بھارتی میڈیا کے مطابق 2021 میں ضلعی انتظامیہ نے چھ عوامی مقامات پر مسلمانوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دی تھی، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس کے پہنچنے پر مسلمان شہری واپس جا رہے تھے جس کے بعد پولیس نے بجرنگ دَل کے کارکنوں کو بھی وہاں سے جانے کا کہا، پولیس نے بعد ازاں صورتحال پر قابو پا لیا۔
اہم خبریں سے مزید