• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان: اقوام متحدہ امن دستے پر حملہ کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

اقوام متحدہ امن دستے کی گاڑی حملے کے بعد تباہ حال کھڑی ہے، فوجی اہلکار موجود ہیں، فائل فوٹو
اقوام متحدہ امن دستے کی گاڑی حملے کے بعد تباہ حال کھڑی ہے، فوجی اہلکار موجود ہیں، فائل فوٹو

اقوام متحدہ امن دستے کے قافلے پر حملہ کرنے والے مرکزی ملزم کو لبنان کی فوج نے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللّٰہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زیر حراست ملزم ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپ اور سیاسی تنظیم کا کارکن ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللّٰہ نے لبنان کی فوج کو ملزم کی گرفتاری میں مدد دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم نے 15 دسمبر کو جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے قافلے پر فائرنگ کی تھی۔

حملے میں آئرش اہلکار شان رونی ہلاک ہوگیا تھا، حزب اللّٰہ نے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید