• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: مغربی ہواؤں کا ایک اور سسٹم داخل، بارش کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہو گیا، جس کے باعث صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے، جس کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، مسلم باغ، توبہ اچکزئی میں مطلع ابر آلود جبکہ پاک افغان بالائی سرحدی علاقوں میں ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے۔

آج کوئٹہ، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللّٰہ اور دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب موٹر وے پولیس نے بلوچستان کے شمال مغربی روٹس کے ٹرانسپورٹرز کے  لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کوئٹہ سے چمن اور کوئٹہ سے قلعہ سیف اللّٰہ ہائی وے پر محتاط ڈرائیونگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

کان مہتر زئی، خانو زئی، مسلم باغ کے مقامات پر رات کو محدود ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید