محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کل سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
بالائی علاقوں میں برفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں اور برفباری جمعہ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی، بارشوں سے دھند میں کمی کا امکان ہے۔
پروینشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ بالائی اضلاع میں برفباری سے رابطہ سڑکوں میں رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ چھوٹی اور بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائے۔