• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ کہہ رہا ہے اسلام آباد محفوظ نہیں، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر آج عملدرآمد نہیں کروایا گیا، الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمے داری ادا نہیں کی، وزیر داخلہ کہہ رہا ہے اسلام آباد محفوظ نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر داخلہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کروا سکتے تو اس منصب پر رہنے کا جواز نہیں، ان سب کی موجیں لگی ہوئی ہیں، این آر او 2 سب کو ملا ہوا ہے۔

 فرخ حبیب نے کہا کہ ڈھٹائی کے ساتھ کہا گیا کہ ہم انتخابات کروانے کے قابل نہیں، ملکی برآمدات میں کمی اور ترسیلات انتہائی نچلی سطح پر ہیں، چور اقتدار میں ہوں گے تو کون سرمایہ کاری کرے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہی ہے، ہم نے آج توہین عدالت کی درخواست جمع کروائی ہے، کیا پاکستان میں عدالتی احکامات ہوا میں اڑاتے رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید