• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن و حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر نہ ہو سکیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاقی حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں پیر کو سماعت کیلئے مقرر نہ ہوسکیں۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے پیر دو جنوری کو مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی۔

انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کیلئے ڈویژن بینچ کی تشکیل پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا گزشتہ روز کا عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا۔

الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں الگ الگ انٹراکورٹ اپیل دائر کی، الیکشن کمیشن اور وفاق نے انٹراکورٹ اپیل پر آج ہی سماعت کی استدعا کی تھی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی انٹراکورٹ اپیل پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ دستاویزات نا مکمل ہیں۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن کی انٹراکورٹ اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیے گئے تھے، جس کے بعد الیکشن کمیشن اور وفاق کی انٹراکورٹ اپیلوں کو ڈائری نمبر لگا دیے گئے تھے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن آج ہی کرانے کا حکم دیا تھا۔

لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بلدیاتی الیکشن کیس کا 11 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا تھا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

قومی خبریں سے مزید