• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نسیم شاہ - فوٹو: فائل
نسیم شاہ - فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ وہ نئی گیند سے زیادہ اچھی گیند بازی کر سکتے تھے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ اچھی ہے، شروع میں سیم ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شروع میں کوشش تھی کہ سیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ لیں، بعد میں کوشش کی کہ اچھی لائن پر بولنگ کریں۔

نسیم نے کہا کہ کین ولیمسن ورلڈ کلاس بیٹر ہیں، آؤٹ کرنے کے لیے ٹھیک جگہ بولنگ ضروری ہے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ نئی گیند سے اور بہتر بولنگ کر سکتا تھا۔

ٹیم کے کم بیک پر بات کرتے ہوئے نسیم نے کہا کہ شام میں پاکستان نے بہت زبردست کم بیک کیا، سب نے اچھی بولنگ کی۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل کوشش کریں گے کہ نیوزی لینڈ کو 350 کے اندر آؤٹ کریں۔ 

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ اچھی ہے، پچ اچھی ہے، یہاں اچھا کھیل کر میچ جیت سکتے ہیں۔

اپنے کم بیک پر بات کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ انجری کے بعد کم بیک میچ میں کافی اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

خیال رہے کہ کراچی میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کی دو اہم وکٹیں لیں جن میں کین ولیمسن کی وکٹ بھی شامل تھی۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید