• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تیرے بن‘ کے روحیل نے شادی کرلی؟، ان کی دلہن کون ہے؟

بشکریہ انسٹاگرام
بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز کے ابھرتے ہوئے اداکار سبحان اعوان حالیہ نکاح شوٹ میں دولہا بنے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ان کے ہمراہ اداکارہ و ماڈل وشمہ فاطمہ کو دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

جیو ٹی وی سیریل تیرے بن میں روحیل کا کردار ادا کرنے والے سبحان اعوان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نکاح شوٹ کی تصاویر اور ویڈیو اپ لوڈ کی ہیں۔

ان تصاویر اور ویڈیو کو دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ انہوں نے اداکارہ اور ماڈل وشمہ فاطمہ سے شادی کرلی ہے۔

ان تصاویر اور ویڈیو میں اداکار سبحان اعوان اور اداکارہ وشمہ فاطمہ کو سفید رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پر سنہری رنگ کا کام ہے جس میں دونوں اس موقع پر جاذب نظر آرہے ہیں۔












انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سورۃالنبا کی آیات کا ترجمہ بھی لکھا ہے کہ ” اور ہم نے تمہیں مرد اور عورت کے جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا “۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین اس شوٹ کو دیکھ کر اُلجھن کا شکار ہیں کہ ان کی یہ ویڈیو اور تصاویر فنکاروں کے نکاح کی تقریب کی ہیں یا یہ محض فوٹو شوٹ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید