بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ڈاکٹر آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ بھول گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا۔
غفلت کرنے والا ڈاکٹر بنا اجازت یہ اسپتال چلاتا تھا۔
رپورٹس کے مطابق آپریشن کے بعد بھی جب خاتون نے پیٹ میں درد کی شکایت کی تو اسے مزید 5 دن اسپتال میں ایڈمٹ کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مزید 5 دن اسپتال میں رہنے کے بعد بھی جب خاتون کی طبیعت نہ سنبھلی تو اس کے شوہر نے پرائیوٹ اسپتال میں علاج کا فیصلہ کیا جہاں انکشاف ہوا کہ خاتون کے پیٹ میں تولیہ موجود ہے۔
رپورٹس کے مطابق حکام نے میڈیا کے ذریعے واقعے سے آگاہ ہونے کے بعد تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔