• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری پرویز الہٰی کبھی بھی اسمبلی نہیں توڑیں گے، ناصر شاہ

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کبھی بھی اسمبلی نہیں توڑیں گے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ پاکستان میں دو سیاسی سوچ ہیں، ایک پارلیمنٹ کو مضبوط اور دوسری تحلیل کرنے والی ہے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ خان صاحب اور ان کےحواری پارلیمنٹ تحلیل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی خود کہہ چکے کہ 99 فیصد اراکین اسمبلی تحلیل کے حامی نہیں۔

قومی خبریں سے مزید