• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارہ صحت نے بھارت کے 2 کھانسی کے سیرپ غیرمعیاری قرار دے دیے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ازبکستان میں 2 بچوں کی ہلاکت کے بعد بھارت کے 2 کھانسی کے سیرپ غیرمعیاری قرار دے دیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کھانسی کے سیرپ (AMBRONOL) اور (DOK-1 Max) کوالٹی اسٹینڈرڈز پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ دونوں سیرپ بھارتی کمپنی ریاست اتر پردیش میں تیار کرتی ہے۔

بھارتی کمپنی نے عالمی ادارہ صحت کو فی الحال ان دونوں سیرپ کی کوالٹی سے متعلق کوئی ضمانت نہیں دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ازبکستان میں 22 دسمبر کو اس بھارتی کمپنی کی دوائیں استعمال کرنے سے مبینہ طور پر 18 بچوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید