• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای میں شدید بارشیں، پولیس کا الرٹ جاری

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے الرٹ جاری کر دیا۔

اماراتی ریاست فجیرہ راس الخیمہ میں شدید بارش ہوئی، شارجہ اور دبئی کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

دبئی پولیس نے بارش میں شہریوں سے احتیاط کرنے کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دبئی اور ابوظبی میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

دبئی پولیس نے ہدایت کی ہے کہ بارش میں شہری اپنی حفاظت کو ترجیح دیں، شہری سمندر، پہاڑی علاقوں اور سیلابی علاقوں سے دور رہیں۔

پولیس نے ہدایت کی ہے کہ بارش میں شہری گاڑی چلاتے وقت رفتار کم رکھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید