• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیفی خلیل کے گانے’کہانی سنو‘ کا طبلہ ورژن آگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے بلوچی گلوکار اور نغمہ نگار کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ کا طبلہ ورژن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

بھارتی موسیقار ونیت سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہیں اس ویڈیو میں کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ کے ساتھ اپنے طبلے کی دھن کو ملاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’کیفی خلیل، سر آپ کا یہ گانا بہت زبردست ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میں نے یہ گانا آج صبح سنا اور پھر سوچا کے اس گانے کے ساتھ طبلے کی دھن ملائی جائے‘۔


ونیت سنگھ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا سا ردِ عمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی موسیقار کی جانب سے ایک اچھی کوشش کی گئی اس لیے وہ تعریف کے حقدار ہیں جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کیفی خلیل کی آواز اتنی اچھی ہے کہ اُنہیں اس طرح کے کسی بھی موسیقی کے آلے کی ضرورت نہیں ہے۔