پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی فوج کی فضائی نگرانی میں گزرتے ہوئے 3 آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن ایران پر ایسی صورتحال مسلط کرنا چاہتا ہے جو نہ جنگ کی کیفیت ہو اور نہ ہی امن کی۔
انہوں نے کہا کہ ناکہ بندی کو عسکری طور سے توڑنے کے طریقے موجود ہیں، جن پر عنقریب عمل کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا، روس اور چین کے سہ فریقی اجلاس میں ایران نہیں تھا مگر وہ ان کے تمام فیصلوں پر اثر انداز ہوا۔
باقر قالیباف نے مزید کہا کہ ایران دنیا کی طاقتور ترین مملکتوں میں سے سرِفہرست چار ممالک میں شامل ہے۔