• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ کو نئی سڑک کے کھمبوں سے خطرہ

کراچی(آئی این پی) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے سے متصل گلستان جوہر اور شاہراہ فیصل کے درمیان تعمیر کی جانے والی نئی سڑک پر نصب اسٹریٹ لائٹس کے کھمبوں کو مسافر طیاروں کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کراچی نے کسی بھی ممکنہ فضائی حادثے سے بچا کیلئے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)کی انتظامیہ کو باضابطہ تجاویز پیش کر دی ہیں۔اے ٹی سی حکام کا کہنا ہے کہ رات کے وقت تیز روشنیوں اور قطار میں لگے کھمبوں کے باعث نئی سڑک لینڈنگ کے لیے آنے والے پائلٹس کو بالکل رن وے جیسی محسوس ہوتی ہے، جو انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید