• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ سیکورٹی میں خطرناک خامیوں کی نشاندہی، ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (ساجد چوہدری) واٹس ایپ میں سکیورٹی بارے خطرناک خامیوں کی نشاندہی پرنیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کر دی ،ایڈوائزری واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس کے صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خامیاں اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ونڈوز اورمیک ڈیسک ٹاپ ورژنز کو متاثر کرتی ہیں، ایڈوائزری میں صارفین کو واٹس ایپ فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جعلی آرڈر ڈیٹیلز میسج کے ذریعے مقامی فائلیں ڈیلیٹ ہوسکتی ہیں، جعلی آرڈرڈیٹیلز میسج سے چیٹ ڈیٹابیس کی معلومات لیک ہونے کا خدشہ ہے، ایک خامی میٹا اے آئی کے سرٹیفکیٹ ویریفیکیشن سے متعلق ہے، جبکہ ایک خامی کے ذریعےحملہ آورکو ڈیوائس کا آئی پی ایڈریس معلوم ہوسکتا ہے، آئی پی ایڈریس والی خامی کو اسپیم میسجزکے ساتھ استعمال کیےجانے کا خدشہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید