• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ کیپ اس لیے لگایا تھا تاکہ ڈالر کا ریٹ نہ بڑھے، مگر ڈالر پر کیپ لگانا الٹا گلے پڑ گیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان نے بتایا کہ ڈالر پر سے کیپ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک بوستان نے بتایا کہ ڈالر پر کیپ لگانے کی منظوری اسحاق ڈار سے پہلے لی نہ اب ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے پر گورنر اسٹیٹ بینک کو اعتماد میں لیا ہے، ڈالر نہ ملنے کی بدنامی ایکسچینج کمپنیز پر آئی ہے۔

ملک بوستان نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے ڈالر مارکیٹ کے ریٹ پر آفر کریں، کل سے بلیک مارکیٹ کا جو ریٹ ہے وہی آفر کریں گے جو لوگ ہمیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ بلیک مارکیٹ کا خاتمہ اور بلیک مارکیٹ کا فرق کم کرکے برابر کرنا ہے، تاکہ ڈالر دوبارہ آنے لگے۔

ملک بوستان کے مطابق ہوسکتا ہے اس کا منفی اثر پڑے، لیکن آنے والے دنوں میں مثبت اثر پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈالر فروخت کرنا شروع کریں گے تو آہستہ آہستہ گرنا شروع ہو گا، ڈالر سپلائی کو بلیک مارکیٹ نہیں جانے دیں گے۔

ملک بوستان کا مزید کہنا تھا کہ کل کوشش ہو گی ڈالر کم سے کم مارجن پر فروخت کیا جائے۔

تجارتی خبریں سے مزید