• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال میں 5.4 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی محسوس کئےگئے ہیں۔

زلزلے کا مرکز پڑوسی ملک نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 300 کلومیٹر جب کہ ضلع جملا کے شمال مغرب میں تقریباً 63 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے زلزلے کی زمین کے اندر 10 کلومیٹر کی گہرائی تھی۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھتوں پر لٹکے پنکھے جھول رہے ہیں جبکہ چند تصاویر میں کھڑکیاں اور دروازے بھی ٹوٹے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید