• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹھان نے پہلے ہی دن ہندی فلموں کا بزنس ریکارڈ توڑ دیا

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے بھارت میں باکس آفس کو حیات نو بخش دی، فلم نے پہلے ہی دن (25 جنوری) 57 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

ایکشن اور تھرلز سے بھرپور فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم نے بین الاقوامی طور پر بھی کامیابی حاصل کی اور عالمی باکس آفس پر بھی ریکارڈ توڑ ڈالے اور دنیا بھر میں 106 کروڑ روپے کمائے۔

واضح رہے کہ یہ کنگ خان کی چار سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی بھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پٹھان نے ہندی فلموں کا سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا جو کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے قبل آئی تھیں۔

بالی ووڈ فلموں کے ٹریڈ انالسٹ (تجزیہ کار) ترن آدرش کا ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ پٹھان نے ابتدائی روز ہی سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، ان کے مطابق ہندی فلموں میں ابتدائی دن یہ سب سے زیادہ بزنس دینے والی فلم ہے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پٹھان نے شمالی امریکا میں 15 لاکھ امریکی ڈالر، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ملکوں میں 16 لاکھ ڈالر جبکہ برطانیہ اور یورپ میں 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا بزنس کیا۔

اس طرح بھارت کو ملاکر دنیا بھر میں یہ اب تک 100 کروڑ کو کراس کرچکی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید