• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا آصف زرداری پر اپنے قتل کی سازش کا الزام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے  آصف زرداری پر اپنے قتل کی سازش کرنے کا الزام لگا دیا۔

کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے  عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے انہیں قتل کروانے کیلئے ایک دہشتگرد تنظیم کو پیسا دے دیا ہے اور طاقتور لوگ منصوبے میں سہولت کار ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے کچھ ہوا تو ساری قوم کو پتا ہونا چاہیے کہ کن لوگوں نے کروایا، میں نے ان کے نام لکھے ہوئے ہیں تاکہ لوگوں کو ان کا پتا چلے، ان کا پلان ہے کہ کسی طرح سے مجھے راستے سے ہٹایا جائے، ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح تحریک انصاف کو ہرایا جائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن کرنے والے غلطی کو درست کرنے کے بجائے ملک مزید دلدل میں دھنساتے چلے جارہے ہیں، غطی درست کرنے کا طریقہ صرف نیا الیکشن تھا، مگر تحریک انصاف کی کامیابی کے خوف سے الیکش نہیں کروایا گیا، عوام ان لوگوں کو کبھی ووٹ نہ دیں جن کا پیسہ اور جائیدادیں ملک سے باہر ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ  قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے قوم پر فیصلہ کن وقت ہے، ان 9 ماہ میں بہت سے لوگ بے نقاب ہوئے، قوم کے اندر آواز اٹھنے والی ہے، ملک کی سب سے بڑی جماعت کو کونے سے لگایا جا رہا ہے، اس سے ملک مزید دلدل میں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض کے اپوزیشن لیڈر بننے سے پارلیمنٹ کی کیا حیثیت رہ گئی ہے؟ نگراں حکومت کا مطلب نیوٹرل امپائر ہوتا ہے لیکن پنجاب اور خیبر  پختونخوا میں ہمارے بدترین مخالفین کو بٹھا دیا گیا ہے جنہوں نے آتے ہی ہمارے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اب ان کا پلان سی بنا ہوا ہے آصف زرداری اس کے پیچھے ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو پتا چل گیا کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار کتنا بڑا جینئس تھا۔

قومی خبریں سے مزید