• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کونسا ہے؟

محسن نقوی—فائل فوٹو
محسن نقوی—فائل فوٹو

حکومت پنجاب نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بارے میں بتا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں حکومت پنجاب نے بتایا کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ MohsinnaqviC42@ ہے۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ کے علاوہ تمام اکاؤنٹس جو ان کے نام سے ہیں وہ جعلی ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے محسن رضا نقوی کو نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب تعینات کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کے تجویز کردہ محسن رضا نقوی کو متفقہ طور پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نامزد کر کے اس تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید