پشاور(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے پر آئی جی خیبر پختونخوا (کے پی) پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیاکہ خود کش حملہ آور کیسے پولیس لائنز میں داخل ہوگیا ؟ پولیس لائنز میں داخلے کا ایک ہی گیٹ ہے، حملہ آور کہاں سے آیا؟آئی جی معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ پولیس لائنز میں فیملی کوارٹرز بھی ہیں،کیا پتہ حملہ آورکہاں سے آیا اورکیسے داخل ہوگیا؟ ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی اندر ہی رہ رہا ہو ، تحقیقات کر رہے ہیں کہ واقعہ کیسے پیش آیا اور حملہ آور کیسے داخل ہوا؟۔