وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو توانائی بچت پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔ جبکہ موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کےلیے لوئر گریڈ پیٹرول کی فراہمی پر بھی بریفنگ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں اسلام آباد کےلیے ویسٹ منیجمنٹ پلان پیش کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ میں ای سی سی کے 17 اور 25 جنوری کے فیصلے توثیق کےلیے پیش ہوں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ میں قانون سازی کمیٹی کے 27 جنوری کے فیصلے توثیق کے لیے پیش ہوں گے۔