• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسیم شاہ کی اعظم خان سے چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی اعظم خان سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اعظم خان سے چھیڑ چھاڑ کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اعظم خان جب بیٹنگ پر آ رہے تھے تو فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ان سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی، جس پر اعظم خان نے انہیں دھکا دے دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نسیم شاہ نے سینہ تان کر اعظم خان کا راستہ روکنے کی کوشش کی اور ان کی نقل بھی اتاری۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں کئی اور پاکستانی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔

بی پی ایل میں نسیم شاہ کومیلا وکٹورینز اور اعظم خان کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔