تین براعظموں کے 3 ملکوں کی جانب سے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے اقدام کو اسرئیل نے مسترد کر دیا۔
یورپ سے برطانیہ، شمالی امریکا سے کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کھلی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری امریکا سے واپسی پر اسرائیل کی جانب سے ردعمل دیا جائے گا۔
نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے اقدامات جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب تل ابیب سے اسرائیلی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ناقابلِ دفاع سرحدوں کو قبول کرنے والا کوئی اقدام منظور نہیں۔
اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے خطے کے عدم استحکام میں اضافہ ہو گا۔
اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے تنازع کے پُرامن حل کے امکانات کو نقصان پہنچے گا۔