• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کی ناقابل تصور شرائط پوری کرنی ہیں، ٹف ٹائم دے رہا ہے، وزیراعظم

پشاور(ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے‘اس کی شرائط ناقابل تصور ہیں لیکن مجبوراً ہمیں پوری کرنی پڑیں گی۔

پشاور میں اپیکس کمیٹی اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد اسلام آباد میں بیٹھا ہے اور وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے‘اس وقت میں تفصیلات میں جانا نہیں چاہتا ‘ صرف اتنا کہوں گا کہ اس وقت ملک کو درپیش معاشی چیلنج انتہائی مشکل ہے لیکن کیا کریں، مجبوری ہے ‘آئی ایم ایف کی شرائط تصورسے بالاتر ہیں لیکن یہ شرائط ہر صورت پوری کرنی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید