• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ہاسٹل کی چھٹی منزل سے گرنے والے طالبعلم کی ویڈیو سامنے آگئی


بھارت کی ریاست راجستھان میں ہاسٹل کی عمارت کی چھٹی منزل سے گر کر طالب علم ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی ہے، مرنے والے طالب علم کی عمر 20 سال تھی۔

بھارتی پولیس نے اس حوالے سے امکان ظاہر کیا ہے کہ طالب علم اپنا وزن برقرار رکھنے میں ناکام ہونے کے بعد بالکنی کی ریلنگ پر گرا جو ٹوٹ گئی۔

پولیس کے مطابق طالبعلم کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی، وہ مغربی بنگال سے میڈیکل انٹرنس ٹیسٹ دینے کے لیے راجستھان آیا تھا۔