• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی، سیاسی و تاجر تنظیموں کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر ریلیاں

ملتان(سٹاف رپورٹر)بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری بھائیوں کے حق میں شہر اولیاء میں بھی یوم کشمیر منایا گیا،مقررین نے کہا کہ کشمیریوں کا ناحق خون بہایا جا رہا ہے اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریلی و سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ایم ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔مرکزی انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں تاجروں نے صدر محمد الیاس،جنرل سیکرٹری محمد سلیم کمبوہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔مرکزی انجمن تاجران گردیزی مارکیٹ کے زیراہتمام بھی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر عارف فصیح اللہ،جنرل سیکرٹری نوید نے کی۔ضلعی صدر کسان بورڈ ملتان شہزادہ بابر مان نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔علمی ادبی سماجی تنظیم پاکستان رائٹرز ونگ نے بھی ریلی نکالی قیادت محمد الیاس خان نے کی۔واسا ہیڈآفس شمس آباد میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان نے بھی ریلی نکالی۔امن ترقی پارٹی (اے ٹی پی) کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی ”شہ رگ“ ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام گھنٹہ گھر چوک سے کچہری چوک تک حرمت قرآن و یکجہتی کشمیر کارواں نکالا گیا۔جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام علمدار کالج سے لوہاری گیٹ تک یک جہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان راہ حق پارٹی نے بھی ریلی نکالی۔تحریک لبیک کے زیراہتمام لبیک بیت المقدس و کشمیر مارچ کیا گیا۔مستقبل پاکستان پارٹی نے بھی یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی۔مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے بھی ریلی نکالی گئی۔میلاد فاوّنڈیشن کے زیراہتمام شیدی لال چوک حرم گیٹ ملتان سے ریلی نکالی گئی۔مرکزی جمعیت اہل حدیث واہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام خانیوال روڈ پر یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔سنی تحریک نے جامع مسجد ولی محمد چوک بازار سے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی۔اتحاد امن کمیٹی کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریلی کی قیادت صدر رانا اصغر نے کی۔ریلوے ملازمین اور قلیوں نے بھی کشمیر کے حوالے سے ملتان اسٹیشن سے ریلی نکالی۔امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین کے زیر اہتمام بھی ریلی نکالی گئی۔
ملتان سے مزید