• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ میں شدید زلزلہ، ایک شخص نے عمارت سے چھلانگ لگا دی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ترکیہ میں شدید زلزلے سے پیدا ہونے والےخوف  نے ایک شخص کو حواس باختہ کردیا اور اس نے عمارت سے چھلانگ لگا دی۔

ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا ایسا زلزلہ آیا کہ ہر ایک شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہوگیا، ایک شخص نے زلزلے کے باعث عمارت کے گرنے کے خوف سے چھلانگ لگانے کو ترجیح دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آج علی الصبح آنے والے تباہ کُن زلزلے کے جھٹکوں نے عوام کی بڑی تعداد کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔

ایک منٹ تک محسوس ہونے والے اس قیامت خیز زلزلے سے ترکیہ کا ایک شہری اس قدر خوف زدہ ہوا کہ اُسے نیند سے اُٹھنے کے بعد اپنی جان بچانے کے لئے کچھ اور سجھائی نہ دیا تو جان بچانے کی خاطر عمارت سے ہی چھلانگ لگا دی۔

واضح رہے کہ آج صبح تقریباً 4 بجے ترکیہ ، شام، اردن، یونان اور لبنان سمیت کئی مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔