• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انشا آفریدی کے نکاح کے جوڑے کی تفصیلات سامنے آگئیں

بشکریہ انسٹاگرام
بشکریہ انسٹاگرام

حال ہی میں نکاح کے بندھن میں بندھنے والی اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی نے اپنے نکاح کے موقع پر ’ریپبلک ویمنز ویئر بائی ثناء سکندر خان‘ کا جوڑا زیب تن کیا۔

انشا آفریدی نے اس پُر مسرت موقع پر سفید اور گلابی رنگ کے امتزاج کے جوڑے کا انتخاب کیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے سفید رنگ کے شلوار قمیض اور واس کوٹ پہنا۔

انشا کے اس خوبصورت جوڑے کی تفصیلات جاننے کے لیے جنگ ویب نے برانڈ سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ جوڑے کی قیمت8 لاکھ ہے۔

انشا آفریدی اپنی زندگی کے نئے سفر کے لئے کراچی سے تعلق رکھنے والے میک اپ آرٹسٹ فرقان احمد سے تیار ہوئیں جس میں وہ انتہائی پُرکشش دکھائی دیں۔


3 فروری کو انشا آفریدی کا نکاح قومی ٹیم کے کرکٹر شاہین شاہ آفریدی سے ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید