پشاور (اے پی پی)ایرانی قونصلیٹ کی جانب سے کاروبار کی ترقی اور تجارت کے فروغ کے ساتھ ساتھ تعلقات کی مضبوطی کے لیے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس خیبر پختونخوا کی تجاویز و کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھانے کے لیے فیصلہ کن نشست کی درخواست کی گئی ہے ۔ ایرانی کمرشل اتاشی اور ایف پی سی سی آئی عہدیداروں کے مابین اہم بیٹھک میں مستقبل کے لیے معاملات کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے فی الفور دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی اور چیمبرز کی نمائندہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے جس میں خواتین کی بھی نمایاں نمائندگی یقینی بنائے جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔